چالیس دن کے بعد شدید سردی ہوگی: محکمہ موسمیات
’دیہی اوربالائی علاقوں میں سردی کی شدت فوری طور پر محسوس کی جائے گی‘ (فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 40 دن کے بعد سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز ہوگا جس کے ساتھ ہی موسم شدید سرد ہو جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر کا آغاز ہوگا جو پورے ملک میں پھیل جائے گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’دیہی اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت فوری طور پر محسوس کی جائے گی۔‘
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو جازان، باحہ اور عسیر میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ فجر کے وقت دھند چھائی رہے گی۔
’مدینہ منورہ، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔‘