Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرندوں کی اچانک یلغار، یمنی جہاز کئی گھنٹے تک اڑان نہ بھر سکا

یہ مسافر جہاز صنعا کے لیے پرواز شروع کرنے ہی والا تھا(فائل فوٹو: یمن ایئرویز)
یمنی ایئرویز کمپنی کے ایک مسافر جہاز کو اڑان کے وقت اچانک پیش آنے والے ایک واقعے کی وجہ سے طویل تاخیر کا شکار ہو گیا۔
’سبق‘ کے مطابق یمنی ایئرویز کا جہاز اس وقت کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گیا جب اس کے ایک انجن میں پرندوں کا غول داخل ہو گیا۔
پرندوں کا غول اس وقت انجن میں داخل ہوا جب مسافر جہاز عدن ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے ہی والا تھا۔
سکائی نیوز کے مطابق یہ مسافر جہاز صنعا کے لیے پرواز شروع کرنے ہی والا تھا۔
پرندوں کا غول جہاز کے بائیں انجن میں داخل ہو گیا جس کے بعد اڑان بھرنے کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔
خیال رہے کہ یمنی ائیرویز نے اپنی پروازوں کو محدود رکھا ہوا ہے۔
یہ صرف ان شہروں تک آپریٹ کر رہی ہے جہاں یمنی شہری کام، تعلیم یا علاج کے لیے جاتے ہیں۔
یمنی ایئرویز جن ممالک یا شہروں کے درمیان سروسز فراہم کرتی ہے، ان میں قاہرہ، عمان ، جدہ، ریاض، خرطوم اور ممبئی شامل ہیں۔

شیئر: