برطانوی اداکار ہینری کیول نیٹ فلکس سیریز ’دا وچر‘ کے بعد اب ’سپر مین‘ کا کردار بھی نہیں نبھا پائیں گے۔
دو دن قبل ہینری کیول نے تصدیق کی تھی کہ ’یہ ایک دکھ کی خبر ہے لیکن میں بطور سپرمین سکرین پر واپس نہیں آؤں گا۔‘ برطانوی اداکار کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے پرستاروں کی طرف سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید ہینری کیول ’جیمز بانڈ‘ میں ایجنٹ 007 کا کردار نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
اگلا جیمز بانڈ کون ہوگا؟Node ID: 604696
-
شاہ رخ اور سلمان خان میں کیا فرق ہے، نواز الدین صدیقی نے بتا دیاNode ID: 725181
خیال رہے ’جیمز بانڈ‘ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ برطانوی اداکار ڈینیل کریگ کی بطور ایجنٹ 007 آخری فلم تھی۔
ہینری کیول کے ’سپر مین‘ سے ڈراپ ہونے پر امریکی ہدایتکار اور اداکار سٹیفن فورڈ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بالآخر ہینری کیول جیمز بانڈ کا کردار نبھائیں گے؟‘
But this means Henry Cavill can finally play James Bond, right? pic.twitter.com/PLUMSQxN84
— Stephen Ford (@StephenSeanFord) December 15, 2022
جوزف سکرمشا نے مشورہ دیا کہ ’ذاتی طور پر میں سمجھتا ہوں فلم فرینچائزوں کو ایک دوسرے سے اداکار تبدیل کرلینے چاہییں۔ ہینری کیول جیمز بانڈ ہوں اور ڈینیل کریگ سپرمین۔‘
Personally, I feel all franchises should simply exchange their actors from time to time. Henry Cavill is James Bond. Daniel Craig is Superman. Paddington Bear is Benoit Blanc. Switch it up.
— Joseph Scrimshaw (@JosephScrimshaw) December 15, 2022
ایڈم رولینڈ نے ایک ٹویٹ میں ’جیمز بانڈ‘ کے فلماسازوں کو مشورہ دیا کہ ’انہیں درست کام کرنے کی اور ہنری کیول کو نیا جیمز بانڈ بنانے کی ضرورت ہے۔‘
They need to do the right thing and make Henry Cavill the next James Bond now.
— Adam Rowland (@AdamSkywaIker) December 15, 2022