Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طرابلس : وزارتی اجلاس میں شرکت سے متعدد عرب ممالک کا بائیکاٹ

عرب لیگ کے 22 ارکان میں سے پانچ نے اپنے اعلیٰ سفارت کار لیبیا بھیجے۔ فوٹو عرب نیوز
بڑی عرب ریاستوں نے لیبیا کی عبوری حکومت کی جانب سے گزشتہ روز اتوار کو منعقدہ وزارتی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے 22 ارکان میں سے صرف پانچ نے اپنے اعلیٰ سفارت کار لیبیا بھیجے ہیں اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل بھی اجلاس کا حصہ نہیں بنے۔
عرب لیگ کا یہ اقدام طرابلس میں قائم حکومت پر عرب تقسیم کی نشاندہی کرتا ہے، جس کی قانونی حیثیت کا مقابلہ جنگ زدہ ملک لیبیا کے مشرق میں حریف انتظامیہ نے کیا ہے۔
قاہرہ میں وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس سے قبل یہ ایک تیاری سیشن تھا جس میں عرب علاقے کے اہم ممالک سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کی نمائندگی بالکل نہیں تھی۔
مزید برآں عرب لیگ کے چار ممالک نے اپنے نچلے درجے کے وزراء یا سفیر بھیجے جبکہ عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط بھی  سیشن میں موجود نہیں تھے۔

شیئر: