پاکستان کے صوبہ پنجاب کی نگران حکومت کی کابینہ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔
وہاب ریاض نگران حکومت میں بطور صوبائی وزیر کھیل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
بچپن کی یاد تازہ کرنے کے لیے وہاب ریاض چنے بیچنے لگےNode ID: 634356
-
وہاب ریاض کس بیٹسمین کو بولنگ کرانا پسند کرتے ہیں؟Node ID: 636951
-
پنجاب کی نگراں کابینہ میں کرکٹر وہاب ریاض سمیت دلچسپ نامNode ID: 738021
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جب نگران کابینہ کا حلف لیا گیا تو اس میں وہاب ریاض شامل نہیں تھے۔
وہاب ریاض بنگلہ دیش میں ٹی20 لیگ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ وہ وطن واپس آ کر اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔
وہاب ریاض کی بطور صوبائی وزیر تعیناتی کو دلچسپ انداز میں دیکھا جا رہا ہے کیونکہ وہ نہ تو ابھی قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائر ہوئے ہیں بلکہ وہ 13 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی پشاور زلمی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
احتشام الحق نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہاب ریاض واحد وزیرِ کھیل ہوں گے جو پی ایس ایل بھی کھیلیں گے۔‘
Wahab Riaz will be the first ever sports minister who will be playing the PSL
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) January 26, 2023
ساتھی کھلاڑی اعظم خان نے بنگلہ دیش میں موجود وہاب ریاض کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجاب کے وزیرِ کھیل کے ساتھ چِل کر رہا ہوں۔‘
Just chilling with sports minister Punjab.#busyman pic.twitter.com/xsu0ueVPJ5
— Azam Khan (@MAzamKhan45) January 26, 2023
سید محمد شہزاد نے نگران صوبائی کابینہ کے نوٹیفیکیشن کی تصویر اپلوڈ کی اور لکھا کہ ’وہاب ریاض کا بیٹنگ آرڈر وہی رکھا ہے جو پاکستانی ٹیم میں تھا۔‘
وہاب ریاض کا بیٹنگ آرڈر وہی رکھا ہے جو پاکستانی ٹیم میں تھا۔۔۔۔ pic.twitter.com/on793eLbr5
— ســـید محمـــد شـــہزاد (@ShahzadOfficial) January 27, 2023
اچھا رو مت طوبی نامی ایک ہینڈل نے 2001 میں بالی وُڈ کی فلم ’نایک دی رئیل ہیرو‘ کا کلپ شیئر کیا جس میں انیل کپور ایک دن کے لیے وزیر اعلی بنتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’وہاب ریاض بطور وزیر کھیل۔‘
wahab riaz as a sports minister. https://t.co/74YVxVf42Y pic.twitter.com/mFawmP5MNk
— (@acharomattuba) January 26, 2023
مینگو جام لکھتے ہیں کہ ’وہاب ریاض کو بھی وزیر بنا دیا ہے جس نے اگلے دو مہینے پی ایس ایل میں مصروف رہنا ہے۔‘
وہاب ریاض کو بھی وزیر بنا دیا ھے،جس نے اگلے 2 مہینے پی ایس ایل میں مصروف رہنا ھے،
— Mango jam (@mangojam0) January 27, 2023