Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زلزلہ زدگان کے لیے 150 ملین ریال کےعطیات جمع

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے جمعرات کو کہا ہے کہ ترکیہ  اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے شروع کی جانے والی امدادی عطیات مہم میں اب تک 150 ملین ریال سے زیادہ جمع ہوچکے ہیں۔ 
العربیہ اور الاخباریہ چینل کے مطابق مرکز کا کہنا ہے کہ اس کی ٹیمیں متاثرین تک امدادی سامان تمام رکاوٹیں دور کرکے ہر قیمت پر پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ 
شاہ سلمان مرکزکا کہنا ہے کہ سعودی عرب جو کچھ کررہا ہے وہ انسانی بنیادوں پر کررہا ہے۔ اس کے امدادی اہلکار ضرورت مندوں تک وہ کہیں بھی ہوں گے پہنچیں گے۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ دو طیارے امدادی سامان لے کر جاچکے ہیں جبکہ تیسرا طیارہ روانگی کے لیے تیار ہے۔ 
سعودی امدادی ٹیم اس وقت ترکیہ میں سرگرم عمل ہے۔ سعودی عرب کی سپیشلسٹ میڈیکل ٹیمیں آج صبح  ترکی کے اضنہ ایئرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔ امدادی میڈیکل ٹیمیں اور ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مہارت رکھنے والی ٹیمیں بھی ترکیہ بھیجی گئی ہیں۔ 
عوامی مہم بدھ کو شروع کی گئی۔ اس سے قبل  13 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات جمع ہوچکے تھے۔ 

شیئر: