ایک ہفتے میں 16 ہزار 781 غیر قانونی تارکین گرفتار
’کل گرفتار شدگان میں سے 10059 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 16 ہزار 781 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 2 فروری سے 8 فروری 2022 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 10059 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’4179 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2546 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 542 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 43 فیصد یمنی، 355 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 118 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 18 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔