پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔
احسان نے میچ میں تاریخی سپیل کرتے ہوئے چار اوورز میں 12 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ احسان اللہ نے فاسٹ بولنگ کے بھی جوہر خوب دکھائے اور گیند کو 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے بھی پھینکا۔
مزید پڑھیں
-
’کھیل کر خوشی ہوتی‘، پاکستانی کرکٹرز ویمن آئی پی ایل سے باہرNode ID: 743061
-
ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہرNode ID: 743306
20 سالہ فاسٹ بولر کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر ایجنسی سے ہے۔
احسان اللہ ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبر پختونخوا سیکنڈ الیون کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے ابھی تک 7 فرسٹ کلاس میچز کھیل کر 22 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ گزشتہ سال کھیلے گئے ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ پاکستان کپ میں احسان اللہ 11 میچز میں 22 وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین بولر قرار پائے تھے۔
150.3 kph - Ihsanullah #HBLPSL8 | #PSL2023 | #MSvQG pic.twitter.com/uUgyjGFKey
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) February 15, 2023
دائیں ہاتھ کے ابھرتے فاسٹ بولر کو 2022 میں ملتان سلطانز نے لوکل پلیئر کی کیٹیگری میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹیم کے لیے 5 میچز کھیل کر 13 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔
A special performance from our young quick Ihsanullah as he takes 5 wickets for 12 runs!#SultanAaGayya #LetsPlaySaeen pic.twitter.com/8HVKfheWsu
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 15, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں انہوں نے جیسن رائے، سرفراز احمد، افتخار احمد، عمر اکمل اور نسیم شاہ کی وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث پوری ٹیم 18.5 اوورز میں صرف 110 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد جس گیند پر احسان اللہ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اس کی رفتار 150.3 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
Ihsanullah is bowling with serious heat #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/TnLTbRgVeu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
احسان اللہ کے اس تاریخی سپیل پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی خوب داد دی جا رہی ہے۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’واہ، احسان اللہ نے اپنے عظیم خواب کو پورا کرنے والا سپیل کیا ہے۔‘
صحافی دانیال رسول لکھتے ہیں کہ ’چلیں اب ہمیں اس بات پر مزید بحث نہیں کرنا پڑے گی اس سال کے پی ایس ایل میں بہترین بولنگ پرفارمنس کس کی ہے۔‘
Well at least we won't need to debate the best bowling performance at this year's PSL #MSvQG
— Danyal Rasool (@Danny61000) February 15, 2023
دی شاہینز بریگیڈ نامی ہینڈل نے لکھا کہ ’تیز گیند بازوں کی سرزمین سے ایک اور نیا ابھرتا ہوا تیز گیند باز۔ احسان اللہ آگ پھینک رہے ہیں۔‘
A new pace sensation from the Land of Pacers
IHSANULLAH breathing fire !! #PSL8 #QGvsMS pic.twitter.com/QEPeBqZ1QO
— The Shaheens Brigade (@ShaheensBrigade) February 15, 2023
ہمانشو پریک نے احسان اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’اب احسان اللہ۔ پاکستان اصلی تیز بولرز کی فیکٹری ہے۔‘
نواز کہتے ہیں کہ ’شاید میں ابھی جلدی کہہ رہا ہوں لیکن ہمیں اس ٹورنامنٹ سے بہترین کھلاڑی مل گیا ہے۔ احسان اللہ مخالف ٹیموں کے لیے سنگین خطرہ ہوں گے اگر انہوں نے ایسے ہی بولنگ جاری رکھی تو۔‘
سید حسان نے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’احسان اللہ کو 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے بچا کر رکھنا چاہیے۔ ان کے پاس بہت اچھی رفتار ہے۔ بندہ ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں خطرناک بولر ہو سکتا ہے۔‘
Ihsanullah should be protected for 2023 World Cup. He has some serious pace. dude can be lethal in white ball format #PSL2023
— Syed Hassaan (@hassaan_writes1) February 15, 2023