Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں رمضان کے دوران ملازمین کی ڈیوٹی میں دو گھنٹے کمی

’رمضان میں ڈیوٹی کے اوقات کار تمام ملازمین پر لاگو ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
امارات میں وزارت ہیومن ریسورسز نے نجی شعبے کے تمام ملازمین کے ڈیوٹی اوقات میں دو گھنٹے کمی کا اعلان کردیا ہے۔
مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق رمضان میں ڈیوٹی کے اوقات کار تمام ملازمین پر لاگو ہوں گے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’نجی شعبے کو یہ اختیار ہے کہ وہ لچکدار نظام الاوقات پر عمل کرے یا ملازمین سے آن لائن ڈیوٹی لے‘۔
’اس کے لیے شرط یہ ہے کہ ڈیوٹی کےمجموعی اوقات کار طے شدہ اوقات سے زیادہ نہ ہوں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’قانون محنت کی شق نمبر 15 جسے کابینہ نے 2022 میں منظور کیا تھا اس کے مطابق وزارت کو لیبر مارکیٹ کے اوقات کار متعین کرنے کا اختیار دیا گیا ہے‘۔

شیئر: