پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی انڈیا کے جھنڈے پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی بس میں سوار ہیں اور وہ بس کے عملے کے رُکن کو انڈیا کے جھنڈے پر اپنا آٹوگراف دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حامد حسن، عمر گُل کی جگہ افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقررNode ID: 749156
جھنڈے پر آٹوگراف دینے کے بعد انہوں نے مداح کی فرمائش پر ایک ٹی شرٹ پر بھی آٹو گراف دیا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔
شاہد آفریدی ان دنوں قطر کے دارالحکومت دوحا میں لیجنڈ لیگ نامی نجی ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے موجود ہیں جہاں اُن کے ساتھ سابق پاکستانی کرکٹرز سمیت انٹرنیشنل ریٹائرڈ کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔
اس سے قبل 2018 میں بھی ’بوم بوم‘ آفریدی کی سوئٹزرلینڈ میں نجی کرکٹ میچ کے دوران ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے انڈین مداح کے ساتھ جھنڈے کو سامنے کر کے تصویر بنوائی تھی۔
شاہد آفریدی کی انڈین جھنڈے پر آٹوگراف دینے کی ویڈیو پر شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر انہیں خوب داد دی جا رہی ہے۔
Shahid Afridi signing the Indian flag pic.twitter.com/54Qh7ciDw1
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) March 18, 2023