گریفٹی آرٹ اور دیواروں پر دلکش چاکنگ تو دنیا بھر میں ہُنر سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی کُند ذہن افراد سڑک پر لگی ہوئی گارڈ ریل، دیوار، بس یا جہاز کی سیٹ یا پھر کسی عوامی مقام پر اپنے ہاتھ سے کچھ اُوٹ پٹانگ چیزیں بھی لکھ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
دیواروں پر نقش و نگار: خواتین کا دم توڑتا فنNode ID: 430181
-
سیلنگ کلب: 'سی ڈی اے کارروائی کرے'Node ID: 495236
-
’گریویٹی‘ آرٹ میں فن پارے تخلیق کرنے والا سعودی فنکارNode ID: 534196
ایسا ہی دلچسپ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا ہے جہاں کیپیٹل ڈیوپلمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سڑک پر لگی گارڈ ریل پر پین سے اپنا نام اور فون نمبر لکھنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش فخر نامی صارف نے تصویر شیئر کی جس میں شبیر نامی ایک شہری نے سڑک پر لگی گارڈ ریل پر اپنا نام اور فون نمبر لکھا ہوا تھا۔
مہوش نے اس پر سی ڈی اے کے چیئرمین نُورالامین مینگل اور سی ڈی اے کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شبیر تنہا ہے۔ شبیر کو کال کریں۔‘
Shabbir is lonely, call shabbir @CDAthecapital @Noormengal_ pic.twitter.com/okLg1IGIqh
— Mahwish (@mawishfakhar) May 1, 2023
اُن کی اس ٹویٹ پر ممبر ماحولیات سی ڈی اے کے دفتر کے ہینڈل نے جواب دیا کہ ’یہ بالکل بھی قابل برداشت نہیں ہے۔‘
’اس طرح کی وال چاکنگ کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس پر کارروائی کی جائے گی۔‘
This is not tolerable, no one is allowed to destroy the environment by doing wall chalking like this. We'll make sure that action is taken on this. Conveyed my staff for action. https://t.co/kuxn8F9UnH
— Office of the Member Environment, CDA (@membercda) May 1, 2023
اس کے بعد منگل کو سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات کے دفتر کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ’سڑک کی گارڈ ریل پر چاکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘
ممبر سی ڈی اے کے ٹوئٹر ہینڈل سے دلچسپ ٹویٹ کی گئی کہ ’شبیر مزید تنہا نہیں رہا۔ کارروائی کی گئی ہے اور اُسے دوبارہ پینٹ بھی کر دیا گیا ہے۔‘
Shabbir is not lonely anymore. Action taken, this has been re-painted as well. https://t.co/kuxn8Fasdf pic.twitter.com/HQACrSrLtH
— Office of the Member Environment, CDA (@membercda) May 2, 2023
اس واقعے پر باقی صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
مہوش نے لکھا کہ ’اس کے بعد شبیر ہنسی خوشی رہنے لگا۔‘
Shabbir lives happily ever after.. https://t.co/jehivzIneA
— Mahwish (@mawishfakhar) May 2, 2023
ٹوئٹر ہینڈل اسلام آبادیز نے اپنی ٹویٹ میں ایک اور سماجی خرابی کے بارے میں توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا کہ ’اسلام آباد کے تمام پبلک واش رومز میں جائیں۔‘
ٹوئٹر ہینڈل سٹیزن آف گوتھم نے ٹویٹ میں کہا کہ ’ہاہا، شاباش۔ ایسی تیز کارروائیاں کچھ تبدیلیاں لے کر آئیں گی۔‘
Lol! Good .... such swift actions will bring some change!
— CitizenofGotham (@GothamCitizen90) May 2, 2023
سعد رحمان نے اپنی ٹویٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاہاہا، بہترین کام لیکن میری ہنسی نہیں رُک رہی۔ مجھے امید ہے مہوش فخر مزید لوگوں کو ڈھونڈیں گی جو تنہا ہیں اور سی ڈی اے کی کال کا انتظار کر رہے ہیں۔‘
’اچھا ویسے ایسے بہت سے ہیں جن سے پارکوں کی صفائی کروانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بے شرمی سے کوڑا پھینکتے ہیں۔‘
Hahaha Good job! But I can't stop laughing. I hope @mawishfakhar will find out more people who are lonely and waiting for @CDAthecapital call....lol. (P.S there are many who need cleaning parks as they litter shamelessly)
— Sa'adi Rahman (@RahmanSaadi) May 2, 2023