Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت انرجی سیکیورٹی اور بین الاقوامی ترقی کے معاہدے کا پابند ہے‘: فیصل بن فرحان

شاہ سلمان مرکز کیریبین ممالک کو 1.3 ارب ڈالر سے زیادہ امداد دے چکا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب انرجی سیکیورٹی اور پائیدار بین الاقوامی ترقی کے عہد کا پابند ہے‘۔ 
وزیر خارجہ نے جو کیریبین ممالک آرگنائزیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ورکنگ بریک فاسٹ میں گفتگو کررہے تھے۔ 
عاجل نیوزکے مطابق فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’2030 تک پائیدارترقی کے لیے بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ جدوجہد کے حوالے سے پرعزم ہیں۔ علاوہ ازیں پے درپے بحرانوں کے ماحول میں انرجی  سیکیورٹی اور فوڈ سیکیورٹی کے استحکام کے لیے متعلقہ ملکوں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی کاوشیں تیز کرنے کے لیے کوشاں ہیں‘۔ 
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ہمارا ملک دنیا بھرمیں ترقیاتی اور انسانی امداد کے سلسلے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب سب سے زیادہ امداد دینے والے 10 ملکوں میں سے ایک ہے‘۔ 
سعودی وزیر خارجہ نےکہا کہ ’شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کیریبین ممالک کو 1.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی امداد دے چکا ہے اور یہ انسانیت نواز کوششوں کے میدان میں سرفہرست پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے‘۔ 
فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’سعودی ترقیاتی فنڈ کیریبین سی زون میں وسیع البنیاد عالمی شراکت کا  فریق ہے۔ سعودی  ترقیاتی فنڈ کئی منصوبے نافذ کررہا ہے۔ حال ہی میں 510 ملین  ڈالر سے زیادہ مالیت کے 11 قرضوں کی منظوری دے چکا ہے۔ 260 ملین ڈالر کی رقم سے پائپ لائن پروجیکٹ میں اضافی حصہ دے رہا ہے‘۔ 
وزیر خارجہ نے کہاکہ ’سعودی عرب کیریبین ممالک کے ساتھ تعاون اور دوستی کے رشتوں کو وسعت دے رہا ہے‘۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: