Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناقابل یقین واقعہ، الجزائری شہری کی بینائی دوران نماز اچانک لوٹ آئی

نماز کے دوران سجدے سے سر اٹھاتے ہی اسے سب کچھ دکھائی دینے لگا( فائل فوٹو سبق)
الجزائر کے ایک علاقے تیارت میں ایک واقعہ نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ ایک شہری کی بینائی دو برس بعد دوران نماز اچانک لوٹ آئی۔
عید الاضحی کے دوسرے دن نابینا شخص مسجد میں مغرب کی نماز ادا کررہا تھا کہ دوسری رکعت میں  سجدے سے سر اٹھاتے ہی اسے سب کچھ دکھائی دینے لگا۔ 
سبق نیوز نے الجزائری ٹی وی چینل النھارکے حوالے سے بتایا کہ الجزائری شہری ’احمد قداری‘ دو برس قبل وہ بینائی سے مکمل طورپرمحروم ہو چکا تھا۔
احمد قداری نے بتایا ’عید الاضحی کے دوسرے دن مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے اپنے ساتھی کے ہمراہ مسجد آیا اورجماعت کھڑی ہونے کے انتظار میں بیٹھ کرتسبیح پڑھنے لگا۔ 
’نماز کھڑی ہوئی تو میں بھی ساتھی کا ہاتھ تھامے صف میں کھڑا ہوگیا دوسری رکعت کے سجدے سے جیسے ہی سراٹھایا مجھے دکھائی دینے لگا اورمسجد کا قالین نظرآیا،مجھے خود یقین نہیں آرہا تھا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے‘۔ 
احمد قداری کے مطابق’ نماز کے بعد میں خوشی سے اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑ کراسے بتایا کہ میری بصارت لوٹ آئی ہے اوراب دیکھنے کے قابل ہوں‘۔
یہ اطلاع دیگرنمازیوں اورامام مسجد کو بھی ملی سب نے مجھے مبارک باد دی۔
الجزائری شہری نے کہا کہ ’ رب کریم کا جتنا شکرادا کروں وہ کم ہے کہ اس نے میری دعائیں سن لیں اورمیں دیکھنے کے قابل ہوگیا‘۔ 

شیئر: