باب رزق جمیل اور نفیسہ شمس اکیڈمی کی ڈائریکٹر می طیبہ
باب رزق جمیل اور نفیسہ شمس اکیڈمی کی ڈائریکٹر می طیبہ
منگل 8 اگست 2023 18:07
انہوں نے فرانس سے ڈاکٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں فلاحی ادارہ باب رزق جمیل اور نفیسہ شمس اکیڈمی کی ڈائریکٹر می طیبہ کی عملی زندگی کے 28 سالہ تجربہ میں بزنس ماڈلنگ، انٹرپرینورشپ اور جدید ڈیزائنگ کے پروگرام کی 15 سالہ مہارت شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق می طیبہ شرکہ عبداللطیف جمیل کی فلاحی تنظیم کی بورڈ ممبر کے ساتھ ساتھ کمیونٹی جمیل سعودی کی مالیاتی کنٹرولر اور دیگر شعبوں کی رہنما اور نگران ہیں۔
می طیبہ کو مختلف پروجیکٹس پر کام کرنے اور کمیونٹی جمیل سعودی اور باب رزق جمیل کے پروگراموں کی رہنمائی کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
ان دنوں وہ بیروزگاروں کے لیے مختلف مہارتوں کے حوالے سے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور دیگر پروگراموں کے ذریعے تربیتی کورسز دینے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
کمیونٹی جمیل سعودی کے علاوہ نفیسہ شمس اکیڈمی اور باب رزق جمیل ادروں نے ان کی قیادت میں بہترین فلاحی پروگرام مرتب کئے ہیں۔
کمیونٹی جمیل سعودی اور نفیسہ شمس اکیڈمی میں شمولیت سے قبل می طیبہ نے قطیف الریاض میں تعلیم و تحقیق کے شعبوں کی بھی قیادت کی ہے۔
علاوہ ازیں عوامی اور نجی شعبوں میں کاروباری اور سماجی ذمہ داری کے اقدامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
اس سے پہلے وہ ایڈمنسٹریشن اور فنانس ڈائریکٹر، ہائر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی جنرل ڈائریکٹر رہی ہیں۔
انہوں نے سینٹر آف ایکسی لینس کی ڈائریکٹر جنرل اور یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انٹرپرینیورشپ سینٹر میں بطور ڈائریکٹر بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
می طیبہ نے سعودی عرب کے کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ایم بی اے اور فرانس کے گرینوبل بزنس سکول سے ڈاکٹر ان بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں