پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کے بعد پرویز خٹک کی نئی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی جانب سے پہلا عوامی جلسہ نوشہرہ میں منعقد کیا گیا۔
سنیچر کو ہونے والے جلسے میں پرویز خٹک، سابق وزیراعلٰی محمود خان سیمت ضیا اللہ بنگش اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
جلسہ گاہ میں انتظامات کیسے تھے؟
پارٹی کی جانب سے جلسے کے لیے نوشہرہ کے مرکز کا انتخاب کیا گیا تھا تاکہ شہر، کینٹ اور گاؤں کے عوام آسانی سے جلسہ گاہ پہنچ سکیں۔ پنڈال میں انتظامات سے متعلق جلسہ منتظمین کا کہنا تھا کہ پنڈال میں 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں جبکہ جلسہ گاہ میں 40 ہزار لوگوں کی گنجائش موجود تھی۔ سٹیج اور پنڈال کے اردگرد ساونڈ سسٹم کے ساتھ لائٹوں کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
کیا پرویز خٹک کی نئی پارٹی تحریک انصاف کو سیاسی مات دے سکے گی؟Node ID: 780331
-
پرویز خٹک کے قافلے میں شریک رہنما یوٹرن کیوں لے رہے ہیں؟Node ID: 780626
-
خاندانی تنازعات سے پرویز خٹک کی جماعت کو کتنا نقصان؟Node ID: 784266