Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے تعلقات معمول پر آنے کے تین سال بعد بحرین میں سفارتخانہ کھول لیا

اسرائیلی وزیر خارجہ نے سفارتی مشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل نے تعلقات معمول پر آنے کے تین سال بعد  پیر کو بحرین میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ کھولا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بحرین کے دورے کے دوران سفارتی مشن کی سرکاری افتتاحی تقریب میں شرکت کی جس میں تاجروں اور سرکاری عہدیداروں کا ایک وفد شریک تھا۔
ایلی کوہن نے تقریب میں کہا کہ ’بحرینی ہم منصب اور میں نے اس بات پراتفاق کیا ہے کہ ہمیں براہ راست پروازوں کی تعداد، سیاحت، تجارتی حجم اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کےلیے مل کر کام کرنا چاہیے‘۔
بحرین کے وزیرخارجہ عبداللطیف الزیانی نے کہا کہ ’سفارتخانے کا افتتاح خطے کے تمام افراد کی سلامتی اور خوشحالی کےلیے ہمارے مشترکہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے‘۔
بحرین اور اسرائیل کے درمیان معمول کے تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ان معاہدوں کا حصہ تھا جسے ابراھم اکارڈ کہا جاتا ہے جس پر متحدہ عرب امارات، مراکش اور سوڈان نے بھی دستخط کیے تھے۔

شیئر: