Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: قتل کی لرزہ خیزواردات، بیوی کا گلا کاٹ کرنعش جلا دی

مقتولہ کی شناخت 29 سالہ دنیا کے نام سے کی گئی(فوٹو، ایکس )
مصر میں قتل کی ہولناک واردات نے لوگوں کو ہلا کررکھ دیا۔ سفاک شوہر نے بیوی کو اذیت دینے کے بعد اس کا گلا کاٹ کر نعش کو آگ لگا دی۔
قتل کی ہولناک واردات پرمصر میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قاتل کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ سوشل میڈیا پرقتل کے حوالے سے لوگوں کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق مصر کی ’القلیوبیہ‘ کمشنری کے علاقے القلج میں ایک شخص نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ علاقے کے فلیٹ میں ایک خاتون کی جلی ہوئی نعش پڑی ہے۔
اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے نعش اپنی تحویل میں لے کرتفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی شناخت 29 سالہ’ دنیا‘ کے نام سے کی گئی۔
پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مقتولہ کو اذیت دینے کے بعد تیز دھار آلہ سے اس کے جسم کو متعدد مقامات سے کاٹا گیا بعدازاں گلے پرچھری چلائی گئی۔ سفاک قاتل نے اسی پراکتفا نہیں کیا بلکہ نعش کو نذر آتش کردیا۔
پولیس رپورٹ میں مقتولہ کے ورثا نے قتل کا الزام شوہر پرعائد کیا جس کا اس کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔ اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ کا شوہرواردات کے بعد فرار ہوگیا۔
اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سفاک قاتل کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ زورپکڑ گیا جس پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی۔

شیئر: