Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے گنی کے ہم منصب کی ملاقات

’دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے گنی کے وزیر دفاع ابو بکر صدیق کمارا اور ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان اور گنی کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور عسکری شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران  نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن عیاف، سعودی مسلح أفواج کے سربراہ جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔
 

شیئر: