Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے نواں سعودی امدادی طیارہ روانہ

’غزہ کے لیے 20 ایمبولینس روانہ کی جائیں گی جن میں سے تین روانہ کردی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
غزہ کی امداد کے لیے نواں سعودی طیارہ ریاض سے مصر کے ابوعریش انٹر نیشنل ایئر پورٹ روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طیارے میں امدادی سامان کے علاوہ تین ایمبولینس بھی ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غزہ کے لیے 20 ایمبولینس روانہ کی جائیں گی جن میں سے تین روانہ کردی گئی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان میں خشک راشن کے علاوہ خیمے اور سیلپنگ پیگز بھی شامل ہیں‘۔
واضح رہے کہ یہ امدادی سامان شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر شروع ہونے والی امدادی عطیات مہم کا حصہ ہے۔

شیئر: