Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں ایک گرام سونے کی قیمت میں ساڑھے سات درہم تک اضافہ 

سیاحوں کی آمد اور خریداری کے باعث زیورات کی طلب بڑھی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ گولڈ مارکیٹ میں مسلسل دوسرے ہفتے سونے کے نرخوں میں اضافہ جاری رہا۔
رواں ہفتے کے آخر میں مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں 2.25 سے ڈھائی درہم تک اضافہ ہوا ہے۔
دو ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں مجموعی اضافہ ساڑھے سات درہم تک پہنچ گیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سونے اور زیورات کے شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے’ سیاحوں کی آمد اور خریداری کے باعث زیورات کی طلب بڑھی ہے‘۔ 
ایک شوروم کے سیلز مینجر نے کہا کہ’ سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ توجہ طلب حد تک بڑھ گیا ۔ توقع یہ ہے آئندہ مرحلے کے دوران سیاح بڑے پیمانے پر زیورات خریدیں گے‘۔ 
ایک اور شوروم کے ذمہ دار نے بتایا ’حالیہ ایام کے دوران سیاحوں نے ہی سونے کے زیورات سب سے زیادہ خریداری کی۔ سونا مہنگا ہونے کے باوجود زیورات کی طلب میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی‘۔ 
 ایک اور شوروم کے مینجر کا کہنا ہے ’مقامی باشندے اور مقیم غیرملکی سونے کے اضافے کے پیش نظر زیورات کی خریداری سے روکے ہوئے ہیں لیکن مارکیٹ پر اس کا اثر اس لیے نہیں پڑا کیونکہ سیاح  اس کی تلافی کررہے ہیں‘۔ 
چوبیس قیراط ایک  گرام سونے کی قیمت 2.5  درہم کے اضافے سے  242.5 درہم ہوگئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونا 224.75 درہم، 21 قیراط  کی 217.5 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 186.5 درہم ہوگئی۔ 

شیئر: