جدہ میں لٹل ایشیا تفریحی میلے کا افتتاح
’لٹل ایشیا میلہ سیٹی واک میں تین ماہ تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے سٹی واک میں لٹل ایشا تفریحی میلے کا افتتاح ہوچکا ہے جس میں 8 ایشیا ممالک کے 12 تفریحی زون بنائے گئے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے تحت لٹل ایشیا میلے میں تھائی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، فلپائن، انڈونشیا، ویٹنام، سنگاپور اور چین کے زون بنائے گئے ہیں۔

میلے میں مذکورہ ممالک کی ثقافت و تہذیب اور روایات پیش کی جارہی ہیں جبکہ لوگ ورثے کے علاوہ وہاں کی مصنوعات اور دستکاریوں کے علاوہ موسیقی اور رقص بھی پیش کیا جارہا ہے۔

لٹل ایشیا میلے میں ایشیائی ممالک کے پکوان اور ملبوسات بھی پیش کئے جارہے ہیں جبکہ بچوں کے لیے مختلف تفریحی پروگرامات کا بھی اہتمام ہے۔

لٹل ایشیا میلے میں جاپانی ساکورا پارک، ہاتھی کے کرتب اور دیگر مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام ہے۔

لٹل ایشیا میلہ جدہ سیٹی واک میں تین ماہ تک جاری رہے گا جس میں داخلے کے لیے پیشگی ٹکٹ لینا ضروری ہے۔