شہزادی ھیفا نے 2020 تا 2023 اقوام متحدہ میں خدمات انجام دی ہیں۔ فائل فوٹو مجلہ ھی
شہزادی ھیفا آل مقرن حال ہی میں سپین میں سعودی عرب کی سفیر نامزد ہوئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادی ھیفا المقرن نے مختلف ممالک کے لیے نامزد دیگر سفیروں کے ساتھ منگل کو ریاض کے قصرعرقہ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے حلف اٹھایا تھا۔
اس سے قبل شہزادی ھیفا المقرن نے 2020 سے 2023 تک اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم میں سعودی عرب کی مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
شہزادی ھیفا کو 2021 میں دو سال کی مدت کے لیے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ پروگرام اور خارجی تعلقات کے کمیشن کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ کام شروع کرنے سے پہلے 2009 میں مختصر طور پر کنگ سعود یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم لیکچرر شپ اختیار کی۔
سماجی ترقی و انسانی حقوق کا احاطہ کرتے ہوئے انہوں نے 2013 میں تجزیہ کار کے طور پر کردار ادا کیا تھا۔
سعودی وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی میں پائیدار ترقی کے اہداف کے شعبے کی سربراہ کے طور پر 2016 میں شمولیت اختیار کی اور 2017 میں پائیدار ترقی کے امور کے لیے معاون نائب وزیر مقرر ہوئیں۔
وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی کے زیر تحت انہوں نے 2018 میں G-20 امور کی معاون نائب وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
اسی سال انہوں نے دوسرے شہری منصوبہ بندی فورم میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انسانی حقوق کے لیے کام کیا ۔
قبل ازیں اپنے تعلیمی کیریئر میں شہزادی ھیفا المقرن نے ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے معاشیات میں 2000 میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
لندن یونیورسٹی کے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز سے 2007 میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے معاشیات میں سائنس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں