Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی وزیر برائے نوجوانان مقرر

سلطان النیادی انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں چھ ماہ گزارنے والے پہلے عرب خلاباز تھے (فوٹو: اے ایف پی)
اماراتی خلاباز سلطان النیادی کو یو اے ای کا وزیر برائے نوجوانان مقرر کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خلاباز سلطان النیادی کو سنیچر کو کابینہ میں ہونے والی ردوبدل کے بعد نوجوانان کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لکھا کہ ’النیادی نے اپنے ملک کی نمائندگی فوج اور سپیس سیکٹر میں کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسی میدان میں بھی انسانیت کی خدمت کی ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’النیادی اپنی نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سائنس اور سپیس میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔‘
 
سلطان النیادی انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں چھ ماہ گزارنے والے پہلے عرب خلاباز تھے۔
انہوں نے ناسا کے خلابازوں سٹیفین بوون، ووڈی ہوبرگ سمیت روسی خلاباز ایندرے فیدائیو کے ساتھ مل کر ناسا کے سپیس ایکس کریو 6 مشن کے لیے 200 سے زائد سائنسی تجربات کیے۔
یہ مشن کینیڈی سپیس سینٹر فلوریڈا سے 2 مارچ 2023 کو خلا میں روانہ ہوا تھا۔

شیئر: