Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیچر تک کون سے علاقے سردی سے متاثر ہوں گے؟

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے سنیچر تک مملکت بھر میں سردی سے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق ترجمان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا’ بدھ کی رات سے سنیچر کی شام تک سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت ایک سے پانچ سینٹی گریڈ تک کم ہوجائے گا۔‘
قومی مرکز کے ترجمان کا کہنا ہے’ سنیچر تک تیز ہوائیں چلیں گی فی گھنٹہ رفتار پچاس کلو میٹر تک رہے گی۔ جمعرات اور جمعے کو تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں کے بالائی مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہوگی۔‘

شیئر: