Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاز کے وہ مقامات جہاں چھپے جراثیم آپ کو صحت کے مسائل سے دوچار کر سکتے ہیں

ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ جراثیم سیٹ کے سر کو ٹکانے والے حصے میں پائے جاتے ہیں (فوٹو: فری پک)
سالانہ چھٹیوں میں بیشتر افراد مختلف ممالک کا رُخ کرتے ہیں جس کے لیے پروازوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ان جہازوں کے اندر ویسے تو صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ  مقامات ایسے ہیں جہاں جراثیم چُھپے رہ جاتے ہیں۔
یہ جراثیم آپ کے جسم میں منتقل ہونے کے بعد صحت کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ 
سیدتی میگزین میں شائع رپورٹ کے مطابق حوالے سے مائیکروبائیولوجسٹ جیسن ٹیٹرو نےجہاز کے ان مقامات کی وضاحت کی ہے جہاں یہ جراثیم جمع ہوتے ہیں۔
مائیکروبائیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ آپ کسی بھی جہاز کو ایک ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے تشبیہہ دے سکتے ہیں۔
آپ ان افراد کے درمیان ہوتے ہیں جن کے بارے میں آپ کو کچھ علم نہیں ہوتا نہ ہی آپ ان کی صحت کے حوالے سے واقف ہوتے ہیں۔ جبکہ آپ کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ آپ سے قبل جہاز کی اس سیٹ پر کس نے سفر کیا۔ 
جہاز کے اندر وہ 5 جگہیں جہاں جراثیم جمع ہوتے ہیں:
1۔ سر کو ٹکانے کا مقام (ہیڈ ریسٹ) 
2 ۔  سیٹ کے سامنے والی جیب
3 ۔ سیٹ بیلٹ کا ہُک 
4 ۔ سمارٹ سکرین
5 ۔ جہاز کے باتھ روم کا ہینڈل 
مائیکروبائیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ جہاز کے جن پانچ مقامات پرجراثیم پائے جاتے ہیں ان میں سب سے زیادہ سیٹ پر سر کو ٹکانے (ہیڈ ریسٹ) والا حصہ ہے کیونکہ یہسب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
ان جراثیموں سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
مائیکرو بائیولوجسٹ کہتے ہیں کہ ان مقامات کو جراثیم کش مواد یا ٹِشو سے صاف کیا جائے جہاں آپ ہاتھ لگاتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہاتھوں کو بار بار جراثیم کش صابن سے دھوئیں تاکہ جراثیم آپ کے جسمانی نظام میں منتقل نہ ہوں۔ یہ عادت کورونا کی وبا کے دوران عام ہوگئی تھی مگر اب اسے لوگ ان احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ 

شیئر: