مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنھالنے کے بعد سوشل میڈیا پر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ٹاپ ٹرینڈز کے چلینج کا سامنا ہے جہاں ان کے مخالفین اور ناقدین تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہتے۔
جیسا کہ اگر 26 فروری کی بات کی جائے تو اس دن مریم نواز کے حلف کے بارے میں کم اور عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیے جانے پر زیادہ بحث ہو رہی تھی۔
مزید پڑھیں
-
’ہاتھوں میں تیل‘، مریم نواز نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ کیوں جھٹکا؟Node ID: 839796
-
مریم نواز کی تقریر: ’وزیراعظم کے منصب کی تیاری کر کے آئی ہیں‘Node ID: 839836
عام فہم شخص سے پوچھا جائے کہ انہیں اس تقریب حلف برداری سے کوئی اہم بات یاد ہے تو شاید ہی وہ کچھ یاد رکھ پایا ہو، مگر ایک ایسا واقعہ اس دن رونما ہوا جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز کا حصہ بن گیا۔
یہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی بات ہو رہی ہے جس میں عظمیٰ کاردار جب وزیراعلیٰ مریم نواز سے گلے ملنے کیلئے آگے بڑھیں تو انہوں نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جب عوام تنقید کرنے لگے توعظمیٰ کاردار نے ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں وہ وضاحت دے ہی رہیں لیکن کہ وہ حلوہ پوری کھا رہی تھیں جس کے باعث ان کے ہاتھ چکنائی سے لیس تھے۔
مریم نواز کو گلے ملنے کے بعد میں نے ازخود اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا کیونکہ ہاتھ میں تیل لگا ہوا تھا،عظمی کاردار کا وضاحتی بیان
عظمی کاردار کی وضاحت کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ سے پکڑ کر نہیں جھٹکا ہے۔
#MaryamNawaz #UzmaCardar pic.twitter.com/YzMeyRWUMM— اکرم راعی Akram Raee (@AkramRaee) February 26, 2024
بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پہلے دن کے آغاز پر مریم نواز دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بنیں جب انہوں نے دفتر جاتے ہوئے اپنے لیے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
CM Maryam Nawaz showing her dedication from day one. No breaks, just results! She is a breath of fresh air!
#شاباش_وزیراعلی_مریم_نواز pic.twitter.com/66BQoIpXBo
— Team MNS (@TeamMNSharif) February 27, 2024
اس بات کو کچھ دیر ہی گزری تھی کے ایک اور موقع کی ویڈیو سامنے آتی ہی جس میں مبینہ طور پر مریم نواز کی سیکیورٹی صحافی کے کیمرے کو جھٹک دیتا ہے۔
آخر یہاں ایسا کیا کررہے تھے جس کی وجہ سے فوری طور مریم نواز کے سرکاری گارڈز نے صحافی سے کیمرہ چھین لیا؟؟ pic.twitter.com/C83JWq8UX4
— Adv Abdul Majeed Mahar (@MajeedMahar4) February 27, 2024
دو دنوں میں یہ کوئی تیسرا واقعہ تھا جس پر عوام سوشل میڈیا پر بحث کرتے دکھائی دیے۔ یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں اور بدھ کے روز مریم نواز کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز پنجاب سیف اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کر رہی ہیں اور وہاں موجود افسران انہیں بریف کر رہے ہیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی خواتین پولیس کمیونیکیشن آفیسر کے لئے ہاسٹل بنانے کا اعلان
جرائم کے بروقت سد باب کے لئے سیف سٹی کرائم سٹاپر ایپ،ٹرائل رن شروع
سیف سٹی کرائم سٹاپر کے ذریعے دہشت گردی،زیادتی،منشیات،اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر جرائم رپورٹ کئے جا سکیں… pic.twitter.com/Ypf668L3en— Team MNS (@TeamMNSharif) February 27, 2024