پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف جاری سوشل میڈیا ٹرولنگ کی مذمت کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شیر افضل مروت اپنی ہی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے نشانے پر ہیں۔
سوشل میڈی ایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گذشتہ کچھ دنوں سے شاہد آفریدی سے منسوب پی ٹی آئی اور عمران خان کے متعلق مبینہ بیانات وائرل ہوئے۔ اس کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے حمایتی اکاونٹس کی جانب سے شاہد آفریدی پر سخت تنقید کی جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں
اسی معاملے پر سنیچر کو شیر افضل مروت نے اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شاہد آفریدی کے متعلق سوشل میڈیا ٹرولنگ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے لکھا تھا ک ہ’اب شاہد آفریدی کے 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ سے ان کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے۔ اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر ان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ شاہد آفریدی ایک زندہ لیجنڈ ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیموں سے گزارش ہے کہ شاہد آفریدی کے بارے میں اچھی باتیں پھیلائیں۔ ہمیں مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔‘
شاہد آفریدی کیوں؟
اب شاہد آفریدی کے 9 مئی کو ایک مبینہ بیان کی وجہ سے ان کے خلاف مہم چل رہی ہے۔ میں نے شاہد آفریدی کے خلاف مجھ سے منسوب چند بیانات دیکھے۔ اس لیے ہمیں جھوٹی خبروں کی تردید کرنی چاہیے۔ مجھے شاہد آفریدی کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ…— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) March 23, 2024
اس ٹویٹ کے بعد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے تنقید کا رخ اپنی ہی جماعت کے نائب صدر شیر افضل مروت کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ صبغت اللہ ورک نے شیر افضل مروت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ایکس پر اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا ’تحریک انصاف کی جس سوشل میڈیا ٹیم کے لیے آپ نے پراپیگنڈہ کی اصطلاح استعمال کی ہے وہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان ہزاروں بے گناہ کارکنان اور قائدین کی آواز ہے جو اپریل 2022 سے بدترین ریاستی عتاب اور مکروہ پراپیگنڈے کی زد میں ہیں۔‘
تحریک انصاف کی میڈیا ٹیمز خصوصاً آفیشل سوشل میڈیا ٹیم پراپیگنڈےکا نہیں بلکہ اہم قومی و بین الاقوامی سیاسی، انتظامی اورمعاشی موضوعات پر جماعت کےمؤقف کی تشہیرواشاعت کا معتبر اور قابلِ بھروسہ وسیلہ ہے۔
ریاست کی جانب سے قومی ذرائع ابلاغ پر مکمل قابو پالینے اور اسے پراپیگنڈہ کا… https://t.co/Skj4WMYNsx
— Sibghatullah Virk (@SibgatullahVirk) March 23, 2024
ایکس صارف عنایت خان تاجک نے شیر افضل مروت کے بیان کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’شیر افضل نے انتہائی باریک واردات ڈالی ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے جیسے آفریدی کے خلاف مہم پی ٹی ٹی سوشل میڈیا ٹیم نے شروع کی ہو۔‘
شیر افضل نے انتہائ باریک واردات ڈالی ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے جیسے آفریدی کے خلاف مہم پی ٹی ٹی سوشل میڈیا ٹیم نے شروع کی ہو۔
اس بیان سے مخالفین کے اس دعوے کو تقویت ملے گی کہ پی ٹی آئ آفیشل میڈیا ٹیم ہی فورسز یا دیگر اداروں کے خلاف مہم چلاتی رہی ہے۔— Inayat Khan Tajik (@InayatKhan1) March 23, 2024
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن اظہر مشوانی نے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ ’پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم (آفیشل اکاؤنٹ) عمران خان کے بیانیے کو آگے بڑھاتے ہیں نا کہ پراپیگنڈا کرتے ہیں۔‘
مروت صاحب آپ کا یہ جملہ انتہائی قابل مذمت ہے اور فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہیے
“ ہمیں مستقبل میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے”PTI کے پلیٹ فارم (آفیشل اکاؤنٹ) عمران خان کے بیانیے کو آگے بڑھاتے ہیں نا کہ پراپیگنڈا… https://t.co/fuEMyFWdYl
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 23, 2024
جبکہ دوسری طرف پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جا رہی ہے۔
سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کہ ’میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی تعریف کرنے والی بہت سی پوسٹ دیکھ رہا ہوں۔ مجھے ان کے عمدہ کام میں کبھی کوئی کمی نہیں نظر آئی۔‘
میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی تعریف کرنے والی بہت سی پوسٹ دیکھ رہا ہوں۔ مجھے انکے عمدہ کام میں کبھی کوئی کمی نہیں نظر آئی۔ ابتدائی چند برسوں میں وہ گمنام ہیرو تھے، لیکن پھر یہ ساتھی نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک زبردست تعمیری انتخابی قوت کے طور پر ابھرے۔
مجھے یاد ہے…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 24, 2024
شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی زین حسین قریشی لکھتے ہیں کہ ’میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جو ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کو پیش کرنے کے لیے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہیں۔‘
میں @PTIofficial کی سوشل میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جو ہمیشہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کو پیش کرنے کے لیے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتے ہیں۔
اس میں قابل، پڑھے لکھے اور نڈر نوجوان ہیں اور میری این اے 150 کی جیت میں خصوصا پی ٹی آئی آفیشل سوشل میڈیا…— Zain Hussain Qureshi (@ZainHQ) March 23, 2024
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و رہنما پا کستان تحریک انصاف قاسم خان سوری نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’پاکستان تحریکِ انصاف کی سب سے بڑی طاقت اس کا سوشل میڈیا اور پوری دنیا میں موجود لاکھوں رضا کار ہیں۔‘
پاکستان تحریکِ انصاف کی سب سے بڑی طاقت اس کا سوشل میڈیا اور پوری دنیا میں موجود لاکھوں رضا کار ہیں ان رضا کاروں میں بچوں سے لے کر نوجوان، خواتین اور بزرگ تمام لوگ ہی شامل ہیں اور یہ سب اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز، انجینئرز، آئی ٹی سپیشلسٹ، بزنس مین اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں،…
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) March 23, 2024