Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریئل می کے نئے سمارٹ فون ’12 پلس‘ میں نیا کیا ہے؟

چینی سمارٹ موبائل فون کمپنی ’ریئل می‘ نے ’ریئل می 12‘ سیریز کا  مڈ رینج  فون ’ریئل می 12 پلس‘ متعارف کیا ہے۔
’رئیل می 12 پلس‘  فون ’ریئل می 12‘ سیریز کا تازہ ترین فون ہے اور ’ریئل می 12 پرو‘ کی طرح ہے۔
اس کا کیمرا ماڈیول لگژری واچ کی طرح ہے۔
یہ فون ریئل می 12 سیریز کا مڈ رینج فون ہے اور اس کا سکرین بڑا ہے اور اس میں ’سونی ایل ٹی وائی 600‘ کا بیک کیمرا ہے۔
این ڈی ٹی وی میں چھپنے والے ریویو کے مطابق یہ اس قیمت کے فونز کے رینج میں ایک اچھا اضافہ ہے۔
اس کی ریم آٹھ جی بی اور اس میں 256 جی بی سٹوریج کی گنجائش ہے۔
’ریئل می 12 پلس‘ دو رنگوں ہلکے بادامی اور سبز میں دستیاب ہے۔
فون کے بیک سائیڈ پر چمڑے کا سٹرپ لگا ہوا ہے۔  نئے فون کے ساتھ سکرین پروٹیکٹر بھی ہوتا ہے۔
 
 

شیئر: