کم بلڈ پریشر کسی بھی فرد کے لیے ورزش کے عمل کو مشکل بنا سکتا ہے تاہم چند مشوروں پر عمل کر کے اس مسئلے سے نمٹا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے کچھ ہدایات بتائی ہیں جن کی مدد سے کم بلڈ پریشر کے عارضے کے شکار افراد اپنی بہتر انداز میں ورزش کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ ٹِپس کیا ہیں۔
ورزش کا آغاز آہستہ کریں
پیدل چلنے یا جسم کو ہلکے پھلکے انداز میں سٹریچ کرنے سے دل کی دھڑکن آہستہ آہستہ تیز ہوتی ہے۔ آہستہ آہستہ ورزش کرنے سے یکدم سے بلڈ پریشر کم نہیں ہوتا۔
پانی کی کمی نہ ہونے دیں
ورزش کرنے سے پہلے، درمیان میں اور بعد میں خوب پانی پیئں تاکہ آپ کا بلڈ پریشر باقاعدہ رہے۔ پانی کی مقدار پوری رہنے کی وجہ سے خون میں کمی نہیں ہوتی اور جسمانی سرگرمی کے دوران دل کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کلائی پر بینڈ پہنیں اور بلڈ پریشر چیک کریںNode ID: 587671
-
بلڈ پریشر کیوں ہوتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟Node ID: 663571
-
سردی کے موسم میں بلڈ پریشر کو کم کرنے والی 10 مفید غذائیںNode ID: 818416
پانی کی کمی نہ ہونے دیں
ورزش کرنے سے پہلے، درمیان میں اور بعد میں خوب پانی پیئں تاکہ آپ کا بلڈ پریشر باقاعدہ رہے۔ پانی کی مقدار پوری رہنے کی وجہ سے خون میں کمی نہیں ہوتی اور جسمانی سرگرمی کے دوران دل کی صحت ٹھیک رہتا ہے۔
موزوں گارمنٹس پہنیں
ورزش کرنے کے لیے موزوں یعنی کمپریشن گارمنٹس پہنیں تاکہ آپ کی ٹانگوں میں خون کا بہاؤ اچھی طرح جاری رہے۔ کمپریشن گارمنٹس سے خون کی گردش بہتر رہتی ہے جس سے بلڈ پریشر باقاعدہ رہتا ہے اور کھڑے ہوتے وقت بلڈ پریشر میں یکدم کمی نہیں آتی۔
سٹرینتھ ٹریننگ کریں
ورزش کے دوران ایسی مشقیں بھی کریں جن سے مسل یعنی پٹھے اور جسامت مضبوط ہوں۔ سٹرینتھ ٹریننگ سے دل مضبوط ہوتا ہے اور خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بہتر رہتا ہے۔
ورزش کے دوران پوسچر پر توجہ دیں
ورزش کے دوران باڈی پوسچر پر خاص توجہ دیں اور جب ایک پوزیشن سے دوسری پوزیشن پر جائیں تو تحمل کا مظاہرہ کریں۔ زیادہ دیر کھڑے ہونے سے اجتناب کریں تاکہ بلڈ پریشر میں یکدم کمی نہ ہو۔
