Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے بحری راستے سے 252 ٹن خوراک کی شپمنٹ غزہ پہنچا دی

امریکہ، قبرص، برطانیہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کا تعاون شامل تھا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے  فلسطینی متاثرین کےلیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 252 ٹن خوراک کی ایک شپمنٹ بحری راستے سے غزہ پہنچی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امدادی شممنٹ قبرص میں لارنکا پورٹ سے میری ٹائم کوریڈور کے ذریعے پہنچی ہے۔
اس ترسیل میں امریکہ، قبرص، برطانیہ ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کا تعاون شامل تھا۔
امدادی سامان دیر البلح میں اقوام متحدہ کے وئیر ہاوس میں پہنچایا گیا جہاں سے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
اماراتی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی کا کہنا ہے’  بین الاقوامی شراکت داروں اور ہیومینٹرین آرگنائزیشنز کے تعاون سے خوراک کی ترسیل اور تقسیم انسانی بحران سے نمنٹے کے لیے امارات کی کوششوں کا حصہ ہے‘۔
ان کا کہنا تھا ’امارات فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے تاریخی عزم کے مطابق اور اپنی قیادت کی رہنمائی میں غزہ کو فوری انسانی امداد اور رسد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امارات 260 پروازوں، 49 ایئرڈراپس اور ایک ہزار 243 ٹرکوں کے ذریعے خوراک، ریلیف اور طبی سامان سمیت 32 ہزار ٹن سے زیادہ ہنگامی امدادبھیجی ہے۔
امارات کی جانب سے امداد کی فراہمی اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل نے رفح کراسنگ کو بند کردیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اسے غزہ میں دس روز سے طبی سامان نہیں ملا ۔

شیئر: