پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری، توانائی کے شعبے میں بھی معاہدہ ہوگا
’کابینہ ارکان کو شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے متعلق آگاہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس آج منگل کو ہوا ہے۔
کابینہ نے وزیر توانائی کو پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
کابینہ نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے متعلق آگاہ کیا ہے۔
ولی عہد نے شاہ سلمان کی صحت کے متعلق دریافت کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی شاہ سلمان کو جلد صحت یابی سے نوازے۔
بعد ازاں کابینہ نے گزشتہ ہفتہ حکومتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا ہے۔