Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے ولی عہد شیخ خالد الحمد نے منصب کا حلف اٹھا لیا

’حلف اٹھانے کی تقریب میں امیر کویت نے ولی عہد کو مبارکباد پیش کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے سامنے منصب کا حلف اٹھالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قبل ازیں امیر کویت شیخ مشتعل الأحمد الجابر الصباح نے شیخ خالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کرنے کا فرمان جاری کیا تھا جسے وزیر اعظم کو کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے دسمبر میں حلف اٹھانے کے بعد اب تک ولی عہد مقرر نہیں کیا تھا۔
حلف اٹھانے کی تقریب میں امیر کویت نے ولی عہد کو مبارکباد پیش کی اور کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: