Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سفر حج زندگی کا خواب تھا، کبھی بھول نہیں سکیں گے‘

’میزبانی‘ پروگرام عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
 ازبک سفارتکار عبدالرفیق ہاشم  نے کہا کہ  ’شاہی مہمان کے طور پر حج کے لیے سعودی عرب آمد پر خوش ہوں۔  یہ ’میزبانی‘ پروگرام ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے جو عالم اسلام کے لوگوں کو اس اعزاز کی جانب راغب کرتا ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق عبدالرفیق ہاشم نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین میزبانی پروگرام کے تحت  سفرحج بہترین تجربہ رہا۔ طریقہ کار کو انتہائی آسان بنادیا گیا ہے‘۔
ازبک سفارتکار نے بتایا ’وہ 2002 سے 2006 تک جدہ میں بطورقونصلر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سعودی معاشرے کی اقدار، رسوم و رواج اور ورثے کے بارے میں سیکھا ہے۔ اس وقت انہوں نے غسل کعبہ کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی‘۔
 شاکراتاخانوف نے کہا کہ ’ مملکت میں جس طرح استقبال ہوا اور ہورہا ہے وہ بیان سے باہر ہے‘۔
 اردن کے دارالحکومت عمان کے الخالدی ہسپتال  کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الخالدی نے بتایا کہ ’سفر حج زندگی کا خواب تھا اور بطور شاہی مہمان کے طور پر حج کرنا کبھی نہیں بھول سکتا خاص طور پر سفر حج میں جو آسانیاں لائی گئی ہیں وہ بیان سے باہر ہیں‘۔
 انہوں نے بتایا کہ وہ اردن سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک کے سفر کو کبھی نہیں بھول پائیں گے یہ ناقابل بیان ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: