Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں 90 کلو زائد المیعاد اور غیر معیاری غذائی اشیا ضبط

’تفتیشی دورہ ریاض، العرفا ہائی وے پر واقع دکانوں ریستورانوں اور کیفیٹیریاز میں کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے کھانے پینے کی دکانوں کا تفتیشی دورہ کرکے 90 کلو زائد المیعاد اور غیر معیاری غذائی اشیا ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے تفتیشی دورہ ریاض، العرفا ہائی وے پر واقع دکانوں ریستورانوں اور کیفیٹیریاز میں کیا ہے۔
میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’مذکورہ مقام مشاعر مقدسہ لے جانے والی اہم گزرگاہ ہے جہاں سے بری راستوں سے آنے والے والے عازمین مکہ جاتے ہیں‘۔
’تفتیشی دورے میں زائد المیعاد غذائی مواد کے علاوہ صحت ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانے پینے کی چیزیں بنانے اور ذخیرہ والی اشیا بھی شامل ہیں‘۔
میونسپلٹی نے کہاہے کہ ’رہائشیوں اور عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس طرح کے تفتیشی دورے جاری رہیں گے‘۔
میونسپلٹی نے رہائشیوں اور ہائے وے کے مسافروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی قسم کی غذائی اشیا خریدنے سے پہلے تاریخ انتہا ضرور دیکھ لیا کریں۔

شیئر: