Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا، موسمیات

قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی ریجن سمیت متعدد شہروں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں گرد وغبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سبق نیوزکے مطابق موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نجران ، جازان اور عسیر ریجن کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ شروع ہونے والا گرد وغبار کا سلسلہ مکہ مکرمہ اور جازان تک پھیلے گا جس کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
جازان ریجن کے بعض علاقے جن میں فرسان ، الحرث ، الدائر، الریث ، العارضہ ، فیفا اور ہروب شامل ہیں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔
الباحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ ریجن کے نواحی علاقوں میں بھی بعض جگہ تیز جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی کی توقع ہے۔

شیئر: