Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور انڈونیشیا آزادانہ تجارتی معاہدے کےلیے مذاکرات کریں گے

ستمبر میں جکارتہ میں مذاکرات کے پہلے دور پر اتفاق کیا گیا ہے ( فوٹو: جی سی سی ایکس)
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اور انڈونیشیا کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کے آغاز سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے مشترکہ بیان پر دستخط انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کیے گئے۔
 فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ستمبر میں جکارتہ میں پہلی مذاکراتی دور منعقد ہو گا جس میں تمام فنی امور کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد 24 ماہ کے دوران اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

 24 ماہ کے دوران حتمی شکل دے دی جائے گی ( فوٹو: جی سی سی ایکس)

معاہدے میں 19 بنیادی شرائط ہیں جن میں ایشیا کی تجارت، سروسز ، افراد کی نقل و حمل ، تجارتی راہ میں درپیش رکاوٹوں کا حل تلاش کرنا اور باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینا شامل ہے۔
اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے جس میں اسلامی معیشت کے اصولوں کے مطابق باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا' اس حوالے سے فریقین ای کامرس اینڈ ٹریڈ کو فروغ دیں گے ساتھ ہی سائبر کرائم کو روکنے کےلیے باہمی تعاون کیا جائے گا۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ’ کونسل اور انڈونیشیا کے مابین فری ٹریڈ ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پرسامنے آئے گا جس اقتصادی طورپر معاملات میں بہتری آئے گی‘۔
انہوں نے مزید کہا’ جی سی سی ممالک اور انڈونیشیا کے مابین فری ٹریڈ معاہدے کے لیے تفصیلی مذاکرات کا پہلا دور رواں برس شروع ہو گا جسے 24 ماہ کے دوران حتمی شکل دے دی جائے گی‘۔

شیئر: