’باب ملک عبداللہ‘ مسجد الحرام کا سب سے اونچا اور دنیا کا سب سے بڑا گیٹ
’باب ملک عبداللہ‘ مسجد الحرام کا سب سے اونچا اور دنیا کا سب سے بڑا گیٹ
بدھ 7 اگست 2024 5:43
مسجد الحرام میں باب عبداللہ کا وزن 14 ٹن ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز گیٹ مسجد الحرام کا سب سے اونچا، بڑا اور دنیا کا سب سے بڑا گیٹ ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی نے بتایا کہ باب شاہ عبداللہ گیٹ کا نمبر 100 ہے۔ یہ 13.3 میٹر اونچا اور 7.7 میٹر چوڑا ہے اور اس کا وزن 14 ٹن ہے۔ یہ جدید آرکیٹیکچرل ڈیزائن اور اسلامی آرائشی آرٹ کے باعث منفرد ہے۔
اس بڑے دروازے پر تین بیرونی اور تین اندرونی محرابیں ہیں۔ دروازے کے اوپر تین بالکونیاں ہیں۔ اس کے اوپر دو مینار ہیں جو مسجد الحرام کے دوسرے میناروں سے بلند ہیں۔ اس گیٹ کی شاندار تعمیر اور خوبصورت فن تعمیر نے اسے ایک سنگ میل میں تبدیل کردیا ہے۔
مسجد کے تمام دروازوں پر ڈیجیٹل سائن بورڈز نصب ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
اتھارٹی کا کہنا ہے مسجد الحرام کے کل دروازے 210 ہیں جن پر ڈیجیٹل سائن بورڈز لگائے گئے ہیں جو نمازیوں کے اندر آنے کےلیے ہلکے سبز اور مسجد بھرنے پر سرخ ہوتے ہیں۔
اتھارٹی نے بتایا مسجد الحرام میں گیٹ منیجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار ہموار آمد ورفت کو یقینی بنانے، مسجد الحرام میں نماز کےلیے موزوں ماحول کی فراہمی کےلیے کام کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں