Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرج چوپڑا کے مطابق کون سا اداکار ارشد ندیم کی بائیو پِک میں کام کر سکتا ہے؟

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے چار دہائیوں بعد سونے کا تمغہ جیتا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ اولمپکس میں جیولِن تھروو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
جیولِن تھروو کے میدان میں ارشد ندیم اور اُن کے انڈین روایتی حریف ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے لیکن میدان سے باہر یہ دونوں ہمسائے ایتھلیٹ بہت اچھے دوست ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر دونوں ایتھلیٹس کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ تمغے لینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کر رہے ہیں۔
اس انٹرویو میں اینکر کی جانب سے نیرج چوپڑا سے سوال کیا جاتا ہے کہ اُن کے مطابق ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی بائیو پِک میں کس اداکار کو مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس کے جواب میں نیرج چوپڑا نے امیتابھ بچن کا نام لیا۔
نیرج چوپڑا نے کہا کہ ’آپ کو ایسے ہیرو کی تلاش ہونی چاہیے جس کا قد لمبا ہو کیونکہ ارشد کا قد لمبا ہے۔ انڈیا میں نوجوان امیتابھ بچن یہ کردار نبھا سکتے تھے۔‘
جب ارشد سے نیرج چوپڑا کی بائیو پِک میں ہیرو کا کردار ادا کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کے جواب میں انہوں نے شاہ رخ خان کا نام لیا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ ’آپ شاہ رخ خان سے یہ کردار کروا سکتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولِن تھروو کے مقابلے میں 92.97 میٹر دور نیزہ پھینک کر اپنے ملک کے لیے چار دہائیوں بعد سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

شیئر: