Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکروٹمنٹ، استقدام اور سپورٹ کے شعبوں کے لیے نیا نظام متعارف

’مذکورہ شعبوں میں کوئی بھی شخص یا ادارہ اجازت نامہ حاصل کئے بغیر کام نہیں کرسکتا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے ریکروٹمنٹ، استقدام اور سپورٹ کے شعبے میں کام  کرنے والوں کے لیے نیا نظام متعارف کرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے  کہا ہے کہ ’مذکورہ شعبوں میں کوئی بھی شخص یا ادارہ وزارت کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر کام نہیں کرسکتا‘۔
’ریکروٹمنٹ، استقدام اور سپورٹ کے شعبوں میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وزارت سے اجازت نامہ حاصل کیا جائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’اس کی خلاف ورزی پر  دفعہ نمبر 30 کے تحت کارروائی ہوگی‘۔
واضح رہے کہ دفعہ نمبر 30 کی خلاف ورزی پر کم سے کم دو لاکھ ریال اور زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

شیئر: