Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد شہروں میں موسم غیر یقینی، پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت

’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور باحہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش اور سیلابی ریلوں کے وقت پر خطر مقامات سے دور رہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے میں موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور باحہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے‘۔
’مذکورہ ریجنوں میں آج بدھ کو بھی رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوا چلے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک کے جنوبی بالائی علاقوں میں رات کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار20 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور جس کے باعث ایک سے دو میٹر اور بعض أوقات تین میٹر بلند موجیں اٹھیں گی‘۔

شیئر: