Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے پی حکومت کا وزیراعلٰی کو دورہ پنجاب کے دوران سکیورٹی نہ دینے پر شکوہ

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ وزیراعلی پنجاب کےنوٹس میں لایا جائے اور اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔ (فوٹو: ایکس)
خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے حالیہ دورہ پنجاب کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے سکیورٹی اور پروٹوکول نہ دینے پر شکوہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری عابد مجید نے 28 اگست کو وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا جس میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو سکیورٹی نہ دینے پر شکوہ کیا گیا ہے۔
خط میں لکھا گیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو فیصل آباد میں سکیورٹی نہیں دی گئی حالانکہ ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد کو فیصل آباد دورے سے ایک دن قبل 27 اگست کو اس حوالے سے بذریعہ ٹیلی فون آگاہ کیا گیا تھا۔
پرنسپل سیکریٹری نے لکھا کہ ایس او پیز کے تحت وی وی آئی پیز کو سکیورٹی ملتا ہے تاہم وزیراعلی خیبرپختونخوا کو سکیورٹی خدشات کے باوجود سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جو کہ ایک سنگین غفلت ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ وزیراعلی پنجاب کےنوٹس میں لایا جائے اور اس معاملے کی انکوائری کی جائے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری نے ’سنگین کوتاہی‘ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے پنجاب پولیس کو آئندہ کے لیے ہدایات دی جائے۔
وزیراعلی ہاؤس کے پی کے ذرائع نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور9 مئی کے مقدمات میں پیشی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت گئے تھے جہاں انہیں پنجاب پولیس کی جانب سے کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔  

شیئر: