ریاض میں متعدد غیر ملکی گداگر گرفتار
’گداگری سزا کے موجب سنگین جرم ہے خواہ براست راست کی جائے یا بالواسطہ‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ شہر میں متعدد مقامات سے کئی غیر ملکی گداگر گرفتار کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’گداگری سزا کے موجب سنگین جرم ہے خواہ براست راست کی جائے یا بالواسطہ‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’شہر کی ایک شاہراہ میں پاکستانی تارک کو گرفتار کیا ہے جو پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کے بہانے گداگری کر رہا تھا‘۔
’اسی طرح ٹریفک سنگل پر اردن کی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’شہر کے ایک پبلک مقام پر ایک اور اردنی خاتون کو گرفتار کیا گیا جو براہ راست لوگوں سے خیرات مانگ رہی تھی‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’عام پبلک مقامات پر گداگر حقیقت میں محتاج نہیں ہوتے بلکہ یہ پیشہ ور ہیں جن کے ساتھ کسی طور ہمدردی نہ کی جائے‘۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کوئی گداگر نظرآئے تو فورا اطلاع کردی جائے۔