Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور چین کے درمیان آزاد تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کا جائزہ

تعاون اور اشتراک کے فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔(فوٹو الشرق الاوسط)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا ہے کہ بدھ کو ریاض میں جی سی سی اور چین کے وفود نے مذاکراتی اجلاس کے دوران مضبوط تعلقات اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کا جائزہ لیا ہے۔
یہ اجلاس پہلی جی سی سی چین سربراہ کانفرنس کے نتائج اور فیصلوں پر عملدرآمد  کے حوالے سے ہوا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق  چینی وفد کی سربراہی چینی وزیراعظم لی کیانگ جبکہ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے خلیجی وفد کی سربراہی کی۔
اجلاس میں خطے اور غزہ کی صورتحال، فلسطینی عوام کے خلاف جاری سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ جنگ بندی کے لیے کوششیں کرنے اوربین الاقوامی قراردادوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
 مشترکہ دلچسپی کے امورسمیت جی سی سی ریاستوں اور چین کے مابین آزاد تجارتی مذاکرات میں تازہ ترین پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے فریقین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون اور اشتراک کے فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: