Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں جمعہ 27 ستمبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار اور 700 روپے ہوگئی ہے۔  جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے تھی۔
حالیہ کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 256 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح بائیس قیراط سونے کے دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار اور 456 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,050 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,614 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 663 ڈالر ہوگئی ہے۔

شیئر: