Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر خارجہ سے کینڈین اور وینزویلا کے ہم منصبوں کی ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسی  طرح کی ایک اور ملاقات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وینزویلا کے وزیر خارجہ ایبان ایڈوارڈو کے درمیان ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور وینزویلا کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہے۔
دونوں ملاقاتوں میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب ڈاکٹر عبد العزیز الواصل اور وزیر خارجہ کے مشیر محمد الحیحی موجود تھے۔
 

شیئر: