Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں حج پرمٹ کے لیے تین شرائط کیا ہیں؟

ایک شرط یہ ہے کہ درخواست دہندہ کی عمر 12 سال کم نہ ہو۔ (فوٹو ایس پی اے)
متحدہ عرب امارات میں جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ نے حج 2025 کے پرمٹ کےلیے 3 شرائط مقرر کی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق پہلی شرط کے مطابق متحدہ عرب امارات کا شہری ہونا ضروری ہے۔ درخواست دہندہ کی عمر کم از کم 12 سال ہونی چاہئے اور درخواست گزار نے گزشتہ پانچ سال کے دوران حج ادا نہ کیا ہو۔
اتھارٹی نے سمارٹ ایپلی کیشن اور ویب سائٹ کے ذریعے آئندہ حج سیزن  کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور، اوقاف اور زکوۃ نے کہا ہے کہ حج و عمرہ نظام سے متعلق 2018  میں کابینہ کی قرارداد نمبر 32 کے مطابق حج اجازت نامہ ترجیحی بنیاد پر انہیں دیا جائے گا جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہو، بزرگ، رشتہ دار اور ساتھی جوشرائط پر پورا اترتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنہوں نے اتھارٹی کے ای سسٹم میں پہلے سے رجسٹریشن کرالی ہوگی۔
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ  آئندہ حج سیزن 2025 مطابق 1446ھ کے لیے امارات کا کوٹہ 6228 عازمین کا ہے جو سعودی وزارت حج  کی جانب سے مختص کیا گیا ہے۔
  سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے اماراتی عازمین حج کے لیے حج پرمٹ، ’نسک کارڈ‘ جاری کرانا اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔
اس کے علاوہ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خاص طور پر مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) کے لیے بہترین کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ  خیموں و ہوٹلز کی تیاری کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو تمام امور کی نگرانی کرتی ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے وہ دوران حج 24 گھنٹے اماراتی عازمین کے مسائل کے حل کے لیے تیار رہتے ہیں۔
 اسی طرح بہتر حج انتظامات کے لیے ماہرین کی رپورٹس، عازمین حج کے مشاہدات اور درست و غیر جانبدارانہ سوالنامے کے ذریعے عوام کی آرا اور تجاویز کو مدنظر رکھنا شامل ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: