Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرونز تکنیک سے سعودی ریزرو میں کاربن اخراج میں 66 فیصد کمی

فیول گاڑیوں کا مرحلہ وار خاتمہ کرکے ڈرون استعمال کئے جا رہے ہیں۔ فوٹو واس
ڈرون کے استعمال کے نتیجے میں امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو میں کاربن کے اخراج میں 66 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق نیچر ریزرو ترقیاتی اتھارٹی نے اتوار کو رپورٹ میں بتایا ہے ’ اس تکنیک سے پودوں کی نشو و نما میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو 2018 میں 1.4 فیصد سے بڑھ کر 8.5 فیصد ہو گیا۔
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو 91,500 مربع کلومیٹر پر محیط مملکت کا دوسرا بڑا شاہی ریزرو ہے، جہاں جنگلی حیات کی 138 اور پودوں کی 179 منفرد اور خاص اقسام پائی جاتی ہیں۔
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو اپنی بھرپور ماحولیات، شاندار مناظر اور ورثے کے مقامات کے لیے جانا جاتا ہے۔
ریزرو میں ماحولیاتی تحفظ اور نگرانی کے منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 40 ڈرونز استعمال کئے جا رہے ہیں جن کی مدد سے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کی بھرپور نگرانی ہو رہی ہے۔
 ڈرونز کے استعمال سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے تعینات ٹیموں کی رہنمائی میں خاصی بہتری آئی ہے اس سے ماحولیاتی مبصرین اور رینجرز کو تربیت دینے میں بھی مدد ملی ہے۔

Caption

امام ترکی رائل ریزور اتھارٹی کے مطابق کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور فوسل فیول سے چلنے والی گاڑیوں کا مرحلہ وار خاتمہ کرکے متبادل کے طور پر ڈرون سہولیات حاصل کی جا رہی ہیں۔
سعودی گرین انیشیٹو کے مقاصد کی حمایت کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال سے ماحولیاتی تحفظ کو بہتر بنانے اور ناہموار خطوں تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد  ملتی ہے۔

Caption

اس اقدام کے تحت ریزرو کے اندر  وسیع علاقے میں مختلف درختوں کی پیداوار کے لیے بیج  گرانے کی سہولت بھی حاصل کی جاتی ہے۔
 

شیئر: