Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد معطل پروازیں بحال کر دیں

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پروازیں بحال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: گیٹی امیجز
ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایک مختصر تعطل کے بعد جمعرات کو ملکی ہوائی اڈوں سے پروازں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
اے ایف پی نیوز کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ نے منگل کی شام اسرائیل پر 200 میزائل داغے، جو اپریل میں میزائل اور ڈرون حملے کے بعد اپنے اسرائیل پر دوسرا براہ راست حملہ تھا۔‘
ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان جعفر یزرلو نے پابندیوں کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے پروازیں بحال کرنے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے فضائی حدود کی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اندرون ملک اور بین الاقوامی تمام پروازیں جمعرات کی صبح 5:00 بجے تک گراؤنڈ تھیں۔
جعفر یزرلو نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے حوالے سے کہا ہے کہ ’سازگار ماحول میں محفوظ پروازیں یقینی بنانے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایئر لائنز کو فلائٹ آپریشن کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘

ملکت و بین الاقوامی پروازیں جمعرات کی صبح 5 بجے تک گراؤنڈ تھیں۔ فوٹو: عرب نیوز

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یورپین ایئر لائنز کو مشورہ دیا ہے کہ 31 اکتوبر تک ایرانی فضائی حدود سے گریز کریں۔
یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اسرائیل اور لبنان کے لیے گذشتہ ہفتے اسی طرح کے انتباہ جاری کیے تھے۔ 

شیئر: