Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 14 سو سے زیادہ موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ  موٹر سائیکلیں جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 638 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 1496 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 29 ستمبر سے 5 اکتوبرتک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ  موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 638 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے ریاض میں 111 ،38 مکہ مکرمہ میں، 133 مدینہ منورہ میں، 260 مشرقی ریجن میں، 20 عسیر میں اور 3 تبوک میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

شیئر: