دبئی میں ایشیائی ڈرائیور کو ڈھائی لاکھ درھم خون بہا ادا کرنے کا حکم
عدالت نے 10 ہزار درھم کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی ٹریفک کورٹ نے ایک ایشیائی ڈرائیور کو ہم وطن موٹر سائیکل سوار کی موت کا سبب بننے پر 10 ہزار درہم جرمانے کے علاوہ ڈھائی لاکھ درھم خون بہا (دیت) کے طور پر ادا کرنے کا حکم ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ڈرائیونگ میں لاہرواہی، مناسب فاصلہ نہ رکھنے کے الزامات عائد کیے۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
ایشیائی ڈرائیور نے دعوی کیا کہ موٹر سائیکل سوار اچانک اس کی گاڑی کے سامنے آ گیا۔
کیس کے حقائق میں بتایا گیا کہ کے مطابق ایشیائی ڈرائیور جبل علی پولیس سٹیشن کی حدود میں ایک سڑک پر گاڑی چلا رہا تھا۔ اس نے گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ چھوڑ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ جس پر گاڑی درست ٹریک پر جانے والے متاثرہ موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی۔
عدالت نے پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے کار ڈرائیور پر عائد 2 الزامات کا مجرم قرار دیا۔ 10 ہزار درہم جرمانہ اور مقتول کے خاندان کو ڈھائی لاکھ درھم خون بہا(دیت) ادا کرنے کا پابند بنایا۔
کار ڈرائیور نے اپنی غیر موجودگی میں سنائے گئے عدالتی فیصلے کو قبول نہیں کیا اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تاہم سماعت میں نہ آنے پر عدالت نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں